ٹی 20ورلڈ کپ، بھار ت اور نیدرلینڈ ز میچ جیت گئے 

    ٹی 20ورلڈ کپ، بھار ت اور نیدرلینڈ ز میچ جیت گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


              سڈنی(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو5 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کے لئے  راہ مزید مستحکم کرلی ہے۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے  پہے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  پوری ٹیم صرف 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نید رنیدرلینڈز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انہیں ابتدا میں ہی اسٹیون مائبرگ کی قیمتی وکٹ کا نقصان جھیلنا پڑا۔اس مرحلے پر میکس او ڈاؤڈ کا ساتھ دینے ٹام کوپر آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیامیکس او ڈاؤڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے میچ میں بنگلا دیش  نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے بعدازاں بارش کے بعد میچ کو 16 اوورز تک محدود کردیا گیا، جس کے بعد بنگال ٹائیگرز ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 151 رنز کا ہدف ملا تھا۔بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں،بنگلا دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلا دیش کی جانب سے اوپنر لٹن داس نے  60 رنز اسکور کیے ہیں تاہم بدقسمتی رن آؤٹ ہوگئے جبکہ نجم الحسن شنٹو 21، کپتان شکیب الحسن 13، عفیف حسین 3، مصدق حسین 6، یاسر علی ایک رن بناسکے۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔