صوبائی سیکرٹری زراعت عدالت سے غائب، ڈائریکٹر محسن عباس آج طلب

صوبائی سیکرٹری زراعت عدالت سے غائب، ڈائریکٹر محسن عباس آج طلب

  

ملتان(خصو صی  رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 راحیل کامران نے صوبائی سیکریٹری زراعت پنجاب کو گزشتہ روز  اصالتا طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے جس پر فاضل عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔اب فاضل عدالت نے پیٹیشنر کے وکیل کی استدعا پر پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی(پامرا)کے ڈائریکٹر جنرل محسن عباس شاکر کو اج اصالتا طلب کرلیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ ایک سینئر ملازم کو ایسے وقت میں کیوں شٹل کاک بنایا ہوا ہے جب اس کی ریٹائرمنٹ میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔پیٹیشنر حافظ ریاض احمد کے وکیل بیرسٹر ریحان خالد جوئیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل خانیوال میں بطور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی فرائض انجام دے رہاتھا کہ اچانک اس کا تبادلہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کردیا گیا۔ جب وہ وہاں پہنچا تو اسے چارج نہیں لینے دیا گیا اور وہ واپس خانیوال اگیا۔بعد ازاں اسے لاہور ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس طرح ایک بزرگ ملازم کو شٹل کاک بنادیا۔تمام قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -