ملتان، تھانوں سے پرائیویٹ رائٹرز کو نکالنے کا حکم، پولیس افسروں کو مراسلہ

ملتان، تھانوں سے پرائیویٹ رائٹرز کو نکالنے کا حکم، پولیس افسروں کو مراسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)آر پی او ملتان رفعت مختار راجا نے تھانوں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
سے پرائیویٹ رائیٹرز کو نکالنے کے احکامات جاری کر دیے، اس حوالے سے ریجن کے تمام ضلعی پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کیا گیا ہیمراسلہ میں تین روز تک پرائیوٹ رائیٹرز کو نکالنے کے احکامات پولیس وائرلیس کنٹرول پر چلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، آر پی او کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران خود تھانوں سے غائب رہتے ہیں اور پرائیوٹ رائیٹرز سے مقدمات کی مثلیں مکمل کراتے ہیں، اس وجہ سے تھانیدار پیشہ ورانہ امور درست انجام نہیں دے رہے، انہوں نے حکم جاری کیا ہے کہ تفتیشی افسران خود شام کو تھانوں میں بیٹھ کر مثلیں تحریر کریں، ایس پیز اور ڈی ایس پیز تھانوں کے مسلسل دورے کر کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنوائیں، مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 نومبر سے آر پی او ملتان ریجن بھر کے تھانوں میں سرپرائز دورے کریں گے اور اگر کسی تھانہ میں پرائیوٹ رائیٹر موجود ہوا اور تفتیشی افسر کے نہ ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی