میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن   1526بجلی چورو ں کوجرمانے، وارننگ

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن   1526بجلی چورو ں کوجرمانے، وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز  رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کی ٹیموں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)
نے اکتوبر2022 میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے1526صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔19لاکھ17 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر4کروڑ10لاکھ روپے جرمانہ عائد۔275بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق یکم تا31 اکتوبر 2022 کے دوران ملتان سرکل میں 219بجلی چوروں کو 6274360روپے جرمانہ عائد کیاگیا اور 93مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 245 بجلی چوروں کو3963914روپے جرمانہ عائداور56مقدمات درج،وہاڑی سرکل میں 81بجلی چوروں کو3821480روپے جرمانہ عائداور15مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 139 بجلی چوروں کو4548182روپے جرمانہ عائداور36مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 259 بجلی چوروں کو6918080روپے جرمانہ عائداور7مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 204بجلی چوروں کو5025900روپے جرمانہ عا ئداور14مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 247 بجلی چوروں کو4960550روپے جرمانہ عائد اور39مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 44 بجلی چوروں کو1799268روپے جرمانہ عائداور15مقدمات درج،خانیوال سرکل میں 88 بجلی چوروں کو3732920روپے جرمانہ عائد کیاگیا