رائے ونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے شروع، سکیورٹی انتظامات فائنل

رائے ونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے شروع، سکیورٹی انتظامات فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عالمی تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کا پہلا مرحلہ (بقیہ 11نمبرصفحہ6پر)
آج سیشروع ہوگا،اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ہے،دوسرا مرحلہ 10نومبرسے شروع ہوگاترجمان کیمطابق اجتماع میں غیرممالک مندوبین کے علاوہ پاکستان کے مختلف حلقوں پر مشتمل عوام شرکت کریں گے،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیاہے،ترجمان نے بتایا عوام کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کو4 حصوں میں تقسیم کیا گیا،اس بار صرف 2حصوں پر مشتمل ہوگااور آئندہ سال کے اجتماع میں یہ حلقے شامل نہ ہوں گے، پہلا حصہ جو کہ آج 3نومبر  بروز جمعرات  بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کے ابتدائی بیان سے شروع ہو گا،اس موقع پر تبلیغی جماعت کے اکابرین بھی خطاب کریں گے۔امسال اجتماع میں شرکا کی بڑھتی تعدا د کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے10فی صد زیادہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔پہلیحصے میں لاہور، پشاور،ملتان،کوئٹہ ڈویژن کے حلقے اور ان کے ذیلی مراکزجبکہ دوسرے مرحلہ میں فیصل آباد،سوات،ڈی آئی خان،کراچی ڈویژن اور ان کے ذیلی مراکز  شامل ہیں،دوسرا مرحلہ 10 نومبر کو شروع ہوگا اور 13نومبر بروز اتوار  کو اختتامی دعا ہوگی