لانگ مارچ، لٹیروں کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا، اعجاز سلطان، خالد نثار ڈوگر شہریار خان کا کارکنوں سے خطاب

لانگ مارچ، لٹیروں کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا، اعجاز سلطان، خالد نثار ڈوگر ...

  

ساہوکا(نمائندہ پاکستان)پی ٹی آئی کے  ممبر صوبائی اسمبلی و امیدوار ایم این اے حلقہ 157چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 230پی پی ساہوکا سردار خالد نثار ڈوگر اور شہر یار خان سلدیرا نے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

 کہا ہے کہ عمران خان پوری قوم کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے جس میں ہر پاکستانی کو اسکا ساتھ دینا ہوگا عمران خان کا رستہ صرف اس لئے روکا جارہا ہے کہ وہ ملک کو چوروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف عوام کے لئے جنگ لڑرہا ہے اور الیکشن حکومت اس لئے نہیں کروانا چاہتی کہ عمران خان کی مقبولیت کا گراف آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے اگر فوری شفاف الیکشن ہوجائین تو پی ٹی آئی دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت لے کر کامیاب ہوگی جسکے بعد چور اور لٹیرے جیلوں میں ہونگے پاک فوج کو قوم کی آواز بن کر اس اپمورٹڈ حکومت سے جان چھڑا لینی چاہیئے فوج کے وقار کو جو ٹھیس پہنچ رہی ہے وہ افسوس ناک ہے اس لئے اسٹیبلشمنٹ کو اس سنگین صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اس کرپٹ ٹولے کو گھر بھیجنا ہوگا آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کا سمندر الیکشن کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کو عوام کا یہ سمندر بہا کر لے جائے یہ ناصرف  پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ کا سب بڑا لانگ مارچ ہوگا جو کہ امپورٹد حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالہ سے اڈا کچی پکی پر حاجی اسلم بھٹہ اور سید ابن الحسن شیرازی کی طرف سے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید محسن علی گیلانی۔شانی بھٹہ محمد یار خان بھٹی۔محمد ریاض چوہان۔چن نواز کھچی۔شبو خان کھچی دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -