میڈیکل الاؤنس ختم، سرکاری ملازمین میں تشویش کی لہر، احتجاج کا فیصلہ
راجن پو ر(تحصیل رپورٹر)حکومت نے گریڈ ایک سے بائیس تک (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
تمام سرکاری ملازمین کے لیے میڈیکل الاونس ختم کر دیا۔ وزارت خزانہ نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ملک میں کفایت شعاری اپنانے اور ناجائز اخراجات پر قابو پانے کے لیے حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کا میڈیکل الاونس ختم کردیا۔ وزارت خزانہ نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔۔ حکومت کے اس اقدام سے سالانہ انیس ارب روپے کی بچت ہو گی۔