ڈیرہ، غیرقانونی عمارتوں، تجاوزات مافیا بھانوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں تیز

ڈیرہ، غیرقانونی عمارتوں، تجاوزات مافیا بھانوں کیخلاف آپریشن کی تیاریاں تیز

  

 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

سروسز کی بہتری کیلئے اہل علاقہ اور محکموں کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔غیر قانونی عمارتوں،تجاوزات اور بھانوں کے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔بوسیدہ سیوریج اور واٹر سپلائی لائن کی تبدیلی کے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے افسران اور ٹیموں کو ساتھ لے کر شہر کی یونین کونسل نمبر سات،آٹھ،صدیق آباد،خدابخش چوک،پل ڈاٹ شاہ سکندر روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج کے مسائل اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔کمشنر نے اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کرتے ہوئے معلومات لیں۔کمشنر نے کہا کہ 17 اربن یونین کونسل کونسل کے سیکریٹریز کو انفورسمنٹ انسپکٹر کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔شہر میں غیر قانونی عمارتیں سربمہر کرنے کے ساتھ تجاوزات اور بھانوں کے خلاف آپریشن کریں گے۔نوٹسز اور مقدمات کے بعد مویشی ضبط کردئیے جائیں گے۔کمشنر نے یونیورسٹی چوک سے پاسپورٹ آفس چوک تک نئی سیوریج لائن کی فوری تبدیلی کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے فراہم پائپ کا معیار بھی چیک کیا۔کمشنر نے کہا کہ موسی خان فاؤنڈیشن اور الحمد ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں مزید دس سے زائد فلڑیشن پلانٹس لگائیں گے۔محروم علاقوں کو بھی واٹر سپلائی کی سہولت دیں گے۔سکیم کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈسپوزل ورکس بھی چیک کئے۔اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔اے سی شکیب سرور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،ایم او آئی ذیشان فرید،محمد افضل جتوئی،یونین کونسل کے سیکریٹریز اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -