محکمہ ایکسائز ملتان، ٹیکس ریکوری پر فوکس کرنیکا فیصلہ

محکمہ ایکسائز ملتان، ٹیکس ریکوری پر فوکس کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز  رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن جام سراج احمد نے کہا ہے کہ حکومتی محاصل کی وصولی اور ٹیکس گزاروں کو ہرممکن تعاون کی فراہمی اولین (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
ترجیح ہے ٹیکس ریکوری کو بہتر اور یقینی بنانے کے لیئے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ مشاورت و انہیں ساتھ لے کر چلیں گے ملتان آفس کی ٹیم ماضی میں بھی ٹیکس ریکوری کے لیئے بڑی جانفشائی سے فرائض انجام دینے کا ریکارڈ رکھتی ہے امید ہے آئندہ بھی ادارے کی ساکھ کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لاتے ہوئے ماضی کی طرز پر ٹیکس ریکوری میں صوبہ بھر میں نمایاں پوزیشن برقرار رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایکسائز آفس کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے لیئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ملتان میں تعیناتی کے دوران مقامی صنعتکاروں، تاجر برادری اور دیگر ٹیکس گزاروں کے تعاون سے ملتان آفس ٹیکس اہداف کی وصولی میں پنجاب بھر میں نمایاں رہا ہے اور ریکارڈ ریونیو حاصل کیا انہوں نے کہا کہ سائلین ٹیکس کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیئے مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین محنت و نیک نیتی سے اپنے فرائض انجام دیں اور ٹیکس گزاروں کے ساتھ رابطوں میں عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں اور مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیئے تمام صلاحیتیں بروے کار لائیں انہوں نے ٹیکس گزاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے بروقت ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں صنعتکار،تاجر برادری،شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا میری اولین ترجیں ہے،