صادق آباد،خاتون ذبح، ملزم بازو کاٹ کرفرار
رحیم یارخان،میلسی، کوٹ ادو، روجھان، بہاولپور(تحصیل رپرورٹر، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، ڈسٹرکٹ رپورٹر)صادق آباد بائی پاس کے علاقے حبیب(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)
کالونی میں بچے کی پیدائش کے چند گھنٹوں بعد 25 سالہ خاتون کو کاروکاری کے الزام میں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق 25سالہ (ز) ماہی چوک کی رہائشی تھی جو حبیب کالونی میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کے ہاں گزشتہ رات ہی بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کا شوہر عبدالرشید کوش کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اورخاتون گھر میں موجود تھی جسے اس کے جیٹھ کے بیٹوں نے چھری کے وار سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ریسکیو1122کے مطابق خاتون کا گلا چھری سے کاٹا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور گھر میں گھس کر خاتون پر چھری سے حملہ کردیا جو جان بچانے کے لیے ہمسایوں کے گھر کی طرف بھاگی اور آوازیں دیتی رہی کہ مجھے بچا لو یہ مجھے جان سے مارڈالیں گے لیکن ملزمان کے خوف سے کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔ ملزمان نے خاتون پر چھری سے وار کرکے اس کا گلہ اور بازوکاٹ ڈالے۔واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ترجمان رحیم یارخان پولیس سیف علی وینس کے مطابق خاتون کے قتل کی واردات صادق آباد کے تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آئی ہے۔ڈی پی او اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد اور اے ایس پی سرکل صادق آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورملزموں کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ کاروکاری بتائی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے تمام پہلوں پر تفتیش جاری ہے۔رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان ) دھوکہ دہی کے دو واقعات میں نوسرباز ملزمان نے شہریوں سے 42 لاکھ 95 ہزار سے زائد کی رقم ہتھیالی اور ادائیگی کیلئے مقامی بینکوں کے بوگس چیک تھمادئیے پولیس نے متاثرین کی مدعیت میں مقدمات درج کردئیے۔ تفصیل کے مطابق دھوکہ دہی کا پہلا واقعہ محلہ فضیلت ٹان کے رہائشی محمد آصف شاہین کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسرباز ملزم عباس علی نے 27 لاکھ 55 ہزار 914 روپے مالیت کی زرعی ادویات خرید کی اور ادائیگی کیلئے مقامی بینک کا چیک تھما دیا جبکہ دھوکہ دہی کا دوسرا واقعہ چک 136 پی کے رہائشی عمران اشرف کے ساتھ پیش آیا جس سے نوسرباز ملزم اقبال مسیح نے 13 ستمبر کو 15 لاکھ 40 ہزار روپے کی رقم بطور قرض حاصل کی اور ادائیگی کیلئے مقامی بینک کا چیک تھمادیا۔ ملزمان کی جانب سے دئیے جانے والے چیک مقررہ تاریخوں پر بینکوں سے بوگس ثابت ہوئے۔ شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کے خلاف 489 ایف کے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔چک نمبر 131 ڈنلیو بی کے قریب 9 ایل نہر سے شوکت حسین نے 34/35 سال تشدد د ذدہ نعش نکالی جسے نامعلوم قاتل نے تشدد کر کے قتل کیا اور نہر میں بہا دیاپولیس مصروف تفتیش ہے ۔علاقہ شاہ والی 17 سالہ نوجوان نے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق شاہ والی کا رہائشی سید مظفر حسین شاہ المعروف ججن شاہ ولد خیر شاہ سکنہ شاہ والی نے جیب خرچی نہ ملنے پر اپنے گھر کے باتھ روم میں خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر دیا پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ والی جاوید اقبال کی ہدایت پر ربنواز اے ایس آئی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے لڑکے کے والد خیر شاہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ جیب خرچ نہ ملنے کی رنجش پر ان کے بیٹے نے خود کشی کی ہے پولیس نے کاروائی کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال پہنچا دی۔ہارون آباد دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں د م توڑ گیا، گزشتہ شب ہارون آباد کے نواحی علاقے 21والا پھاٹک فقیروالی کے قریب بلوچ ہوٹل میں دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے28سالہ بلال نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا جنہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا تھا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا اور زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔