وہاڑی:جرائم پیشہ عناصر کا گھیراتنگ، آپریشن، سینکڑو ں گرفتار

وہاڑی:جرائم پیشہ عناصر کا گھیراتنگ، آپریشن، سینکڑو ں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+نامہ نگار) وہاڑی پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں  سماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور جرائم(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
 پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں وہاڑی پولیس کی نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک222مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 21اے کیٹگری کے جبکہ201بی کیٹگری کے شامل ہیں جبکہ106عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے اس کے علاوہ 11گینگ ہائے کے28ممبران کو گرفتار کر کے 70لاکھ 75ہزارمالیتی برآمدگی کو بھی یقینی بنایاڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد ظفر بزدار کی سربراہی میں وہاڑی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے93ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 04کلاشنکوف، 11 بندوق، 05رائفل،81 پسٹل اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 150ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے36کلوچرس،10کلو590گرام افیون، 882کلو بھنگ،3663لیٹر شراب اور 13چالو بھٹیاں برآمد کیں اس کے علاوہ پولیس کی ٹیم نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ٹبہ سلطانپور میں 3خطرناک ڈکیتوں کو پولیس مقابلہ میں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے سرپرائز ناکہ بندیاں، سنیپ چیکنگ،موثر گشت اورالرٹ ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں جس کی مانیٹرنگ میں خود کر رہا ہوں شہریوں کو اوپن ڈور پالیسی کے تحت انصاف کی فراہمی کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ہفتہ وار ہر سرکل میں جا کر شہریوں کے مسائل سنے جاتے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو ممکن بنایا جا سکے اس دوران کل26کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں 299درخواستیں موصول ہوئیں ان درخواستوں میں سے 263کے مسائل حل کر دیئے گئے ہیں ٹریفک کی آگاہی کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں سمینارز بھی کئے جا رہے ہیں پولیس ملازمان کی ویلفیئر کے حوالے سے بھی مختلف لیباٹریز اور سکولوں کے ساتھ فیس رعایت کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن کئے جا رہے ہیں پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے پیروی افسران، تعمیلی سٹاف، سکیورٹی کنسٹیبلان اور عدالتی و جوڈیشل ڈیوٹی پر مامور جوانوں، تفتیشی افسران اور سپیشل ڈیوٹی کرنے والوں کو خصوصی بریفنگ اور میٹنگ بھی کی جا رہی ہے  اس کے علاوہ اچھی کارکردگی پر انعامات جبکہ ناقص کاکردگی پر احتساب کا عمل بھی جاری ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران شہریوں کے تحفظ کو مقدم رکھا جارہاہے تاکہ عوام میں احساس تحفظ مزید اجاگر ہو اور وہ پولیس کو اپنا معاون و مددگار سمجھیں انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اشتہاریوں، ڈاکوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان روزانہ کی بنیاد پرجاری رہے گا۔