مہنگائی، بے روزگاری،غریبوں کا جینا مشکل، تبدیلی کون لائے گا، ذیشان اختر

 مہنگائی، بے روزگاری،غریبوں کا جینا مشکل، تبدیلی کون لائے گا، ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ حکومت ہر روز غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتی ہے۔ بجلی کے بلوں میں جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور نہ جانے کون کون سے تاوان شامل کر دیئے جاتے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ مساجد کو بھی ٹی وی ٹیکس بھیجے جاتے ہیں۔ مزدور، رکشے والا، غریب کاشتکار سرکاری بنگلوں اور ریسٹ ہاؤسز کے بلز کیوں ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار وہ دفتر جماعت اسلامی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کررہے تھے انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی مفادات کیلئے جماعت اسلامی عوام کے حقوق کیلئے میدان میں ہے۔ بجلی و گیس کے بلوں کی شکل میں غریبوں کو لوٹنے کے عمل کو عدالت میں چیلنج کرینگے، ناانصافی مزید برداشت نہیں کر سکتے، عوام ان لٹیروں سے چھٹکارا کیلئے تیار رہیں۔گر حکومت یہ کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے مہنگے معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہے تو ان لوگوں کو پکڑا جائے جنھوں نے مہنگے معاہدے کیے، غریب عوام حکمرانوں کے ظلم کی سزا بھگتنے کے لیے تیار نہیں۔ انھوں نے کہ اگر ظالم حکمران عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اس ظالمانہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام کے پاس جو بچا کھچا رہ گیا ہے وہ تو نہ چھینے۔ پی ٹی آئی نو سالوں سے خیبرپختونخوا میں پیپلز پارٹی سندھ میں ق لیگ پنجاب میں اور ن لیگ مرکز میں تمام جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ اقتدار میں ہے، اس سارے عرصے میں نالائق اور نااہل حکمرانوں نے عوامی بہتری کے لیے ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے معاشی مشکلات کم کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کیے، لیکن اس کے اقدامات کی وجہ سے عوام کا جینا اور مرنا دونوں محال ہو گئے ہیں۔ اب صرف ایک راستہ بچا ہے اور وہ اسلامی انقلاب ہے۔ لوگوں کو حقیقی تبدیلی چاہیے جو صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے۔ حکومت تمام خرابیوں کی جڑ ہے جب تک جاگیرداروں، وڈیروں، مافیاز سے نجات نہیں ملے گی عوام کی مشکلات آسان نہیں ہو سکتیں۔اس موقع پر نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن مقصود بخاری میڈیا کوآرڈینیٹر عارف حسین عاصم کیوان قدر اور کئی دوسرے ذمہ دران بھی موجود تھے۔