فخر زمان ا ن فٹ، جنوبی افریقہ سے آج میچ نہیں کھیلیں گے
سڈنی (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا، اوپنر فخر زمان انجری کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔سڈنی میں ٹیم ڈاکٹر نجیب نے پریس کانفرنس میں فخر زمان کی انجری کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے تسلیم کیاتھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دسیتاب نہیں ہوں گے۔ٹیم ڈاکٹر کے مطابق فخر زمان کو نیدر لینڈز کے خلاف کھلا کر رسک لیا تھا، کبھی کامیابی مل جاتی ہے لیکن فخر کے معاملے میں ایسا نہیں، بدقسمتی سے انکی انجری نے دوبارہ سر اٹھالیا ہے۔ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے ڈاکٹر نجیب کا موقف تھا کہ شاہین مکمل فٹ ہیں، ان کے حوالیسے کی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، انجری کھیل کا حصہ ہیں، کسی بھی وقت اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔