(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست ختم، تبدیلی کیلئے باہر نکلنا پڑتاہے: فواد چوہدری 

  (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست ختم، تبدیلی کیلئے باہر نکلنا پڑتاہے: فواد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        گوجرانوالہ (آئی این پی) رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو لولگ لانگ مارچ میں شریک ہیں وہ فخر سے بتا سکیں گے کہ پاکستان میں حقیقی آزادی کی جدوجودہ میں شریک تھے، آنے والے دنوں میں جتنے بھی علاقے ہیں وہاں موجود لوگوں کو لانگ مارچ کا حصہ بننے کی درخواست کروں گا، حقیقی آزادی مارچ صرف پی ٹی آئی کا معاملہ نہیں بلکہ لوگوں کے تحفظات کا ہے، صرف بیٹھ کر بات کرنے سے تبدیلی نہیں آتی، تبدیلی کیلئے نکلنا پڑتا ہے، جو لوگ ملکی نظام کو بدلنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ نکل کر آواز ملائیں گے اوراسے بلند کریں گے، بدھ کے روز گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز خرم دستگیر نے جو گھٹیا بینرز لگائے اسے تسلیم کیا، میری عمر چیمہ سے بات نہیں ہوئی، حیران ہوں کہ ابھی تک خرم دستگیر کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا، خرم دستگیر کے گھٹیابینرز لگانے پر انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے تھا، میر امطالبہ ہے کہ خرم دستگیر کو گھٹیا حرکت کرنے پر گرفتار کیا جائے، یہ پہلا موقع نہیں، خرم دستگیر کے خاندان نے ایک لیڈر کے خلاف تہمت بازی کی، جیسے محترمہ فاطمہ جناح کے خلاف تہمت  بازی کی گئی ویسے ہی خرم دستگیر نے بھی کیا، اس خاندان کا وطیرہ ہے کوئی نئی بات نہیں میں سمجھتا ہوں کہ اس معالنے پر حکومت پنجاب کو ایکشن لے کر خرم دستگیر کو جیل میں ڈالنا چاہیے، فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں مقیم مریم نواز نے پریس کانفرنس کی، مریم نواز کا اپارٹمنٹس کیس میں بر ی کردیا گیا، حسن نواز کے جائیداد کی قیمت ملین پاؤنڈز کی ہے، نیب کی جانب سے کہا گیا کہ اپارٹنمنٹس مریم نواز کے ہیں تو ثابت کریں، نیب بیچاری نے کہاں ثابت کرنا تھا۔ مریم نواز لندن روانہ ہوگئیں، لندن میں مقیم پاکستانیوں نے ان کی ناک میں دم کررکھا ہے، جتنے بڑے مظاہرے پاکستان میں ہورہے ہیں ِ اس سے زیادہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر ہورہا ہے۔ ایسے مظاہروں پر لندن میں مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جس طرح پاکستان کے چوری شدہ پیسوں کو ناکام بنایا اورمظاہرے کئے آپ لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان میں اسلئے لوگ آپ کو سلام پیش کرتے ہیں، مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹنمنٹس کو بیچ کر پیچھے موجود گاؤں میں محل خریدنا چاہ رہے ہیں، یہاں تو رہنے کے قابل نہیں، وہ سیاست سے دور اپنے مالی معاملات کو دیکھ رہے ہیں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں تماشا لگا ہوا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، اربوں روپیہ ان کے پاس کیسے آیا؟ شریف خاندان کا پاکستان میں صرف حکومت کرنا نہیں بلکہ اپنے پیسوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ایکسر سائز کررہے ہیں ِ نواز شریف شہباز شریف اور ان کے بچوں کو توجہ صڑف پیسون کو سمیٹنے پر لگی ہے۔
فواد چودھری

مزید :

علاقائی -