پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد چاہتی ہے،سعید غنی 

  پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد چاہتی ہے،سعید غنی 

  

کراچی (این این آئی)وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداروں اور نامزد امیدواروں کی خواہش ہے کہ کراچی میں جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات ہوجائیں،پی ٹی آئی بطور جماعت کرپٹ جماعت ہے، یہ وہ جماعت ہے جو حکومت میں نہیں تھی اس وقت بھی ایک کرپٹ جماعت تھی، عمران نازی کو غیر ملکی طاقتوں نے جو پیسہ دیا ہے اس کی تحقیقات ہونا چاہئے اور وہ پیسہ اس سے وصول بھی ہونا چاہئے،عمران نازی اس وقت ایک ملک دشمن ہے اور ملکی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ میں حسین ہزارہ گوٹھ میں کمیونٹی سینٹر اور لائبریری کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سعید غنی 

مزید :

علاقائی -