متنازعہ ٹویٹ کیس،عظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت  کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  

متنازعہ ٹویٹ کیس،عظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت  کا اسلام آباد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کیلئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔وفاق نے مدعی مقدمہ ایف آئی اے کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپیشل جج سینٹرل نے اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کو ضمانت دی،سپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاؤہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دیدی۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی،سینیٹر اعظم سواتی کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،اعظم سواتی کی دس روز قبل سپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔
 رجوع  

مزید :

علاقائی -