اسلام آباد سے حقیقی آزادی لے کر واپس لوٹیں گے، اسد عمر

  اسلام آباد سے حقیقی آزادی لے کر واپس لوٹیں گے، اسد عمر

  

فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)یہ قوم اب بے خوف ہوگئی ہے قوم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ صرف اللہ رب العزت سے ڈرنا ہے، فیصل آباد سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ11نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گے،یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بتائی،انہوں نے مزیدکہا کہ رانا ثناء اللہ نے خوف کی وجہ سے سندھ سے ہزاروں کی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو بلا رکھا ہے،آزادی کی خاطر ہزاروں لوگوں نے قربانیاں دیں لیکن کچھ حاصل نہ ہوسکا،لیکن اس مرتبہ قوم نے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے اسلام آباد سے حقیقی آزادی لے کر واپس لوٹیں گے۔2022کو پاکستان کی تاریخی میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا،اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب اور ندیم آفتاب سندھو ودیگراہم رہنما بھی موجود تھے۔

اسد عمر

مزید :

علاقائی -