پی ڈی ایم کے پاس کوئی سیاسی نظریہ اور منصوبہ بندی نہیں،بیرسٹرسیف

پی ڈی ایم کے پاس کوئی سیاسی نظریہ اور منصوبہ بندی نہیں،بیرسٹرسیف

  

پشاور(این این آئی)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کے نزدیک پہنچنے پر سیاسی مینڈکوں کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے، لانگ مارچ کے جواب میں پی ڈی ایم پریس کانفرنسز مارچ کر رہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ڈی ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لانگ مارچ اسلام آباد کے نزدیک پہنچنے پر سیاسی مینڈکوں کی تکلیف میں اضافہ ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے جواب میں پی ڈی ایم پریس کانفرنسز مارچ کر رہی ہے،پے درپے پریس کانفرنسز کا مقصد لانگ مارچ کی کوریج روکنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی سیاسی نظریہ اور منصوبہ بندی نہیں، اسلام آباد دوراست کے نعرے لگا کر خود کو تسلی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے بعد ”پی ڈی ایم کی داستان بھی نہ ہوگی داستانوں میں“۔

بیرسٹرسیف

مزید :

علاقائی -