شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار،  ناجائز اسلحہ برآمد

   شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار،  ناجائز اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ کی کارروائی، 2 ڈاکو گرفتارکر لیے۔ گلشن راوی انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان ناظم عرف ناجی اور اس کے ساتھی رزاق کو گرفتار کر کے ملزمان سے ساڑھے 4لاکھ روپے کا مال مسروقہ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان انوسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور راہزنی کے متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔
 2ڈاکو گرفتار

مزید :

علاقائی -