ڈیفنس اے میں سابق شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل، ملزم فرار 

ڈیفنس اے میں سابق شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل، ملزم فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے میں سابق شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈیفنس اے کے علاقے کوڑے سٹاپ کی رہائشی زیب النسا ء کو اس کے سابق شوہر ظفر اقبال نے تیز دھار آلے کے پے درپے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کے بیٹے عدیل ظفر کی مدعیت میں اس کے والد کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والد نے والدہ کو 3ماہ قبل زبانی طلاق دے دی تھی اور گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا مگر اکثر اس کی والدہ کو دوبارہ صلح کیلئے کہتا رہتا تھا گزشتہ روز وہ دوبارہ گھر آیا اور والدہ زیب النسا ء کو منانے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف انکار کر دیاجس پر ان دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی اس دوران ملزم نے تیز دھار آلے سے والدہ کی گردن، چہرے، گال، بازو اور ہاتھ پر پے درپے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوکر گر گئیں اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث موقع پر دم توڑ گئیں۔
خاتون قتل

مزید :

علاقائی -