وفاقی حکومت نے3صوبوں کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے موبائل  3 لیبارٹری فراہم کردیں 

  وفاقی حکومت نے3صوبوں کے سیلاب زدہ علاقوں کیلئے موبائل  3 لیبارٹری فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ پنجاب، سندھ اور پختونخواہ کو 3موبائل لیبز فراہم کر دی گئیں، لیبز سیلاب زدہ علاقوں کیلئے بھیجی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب، سندھ اور پختونخواہ کو 3 موبائل لیبز فراہم کر دیں۔صوبوں کو موبائل لیبارٹریز قومی ادارہ صحت نے فراہم کی ہیں، موبائل لیب لاڑکانہ اور بدین کے سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق لیب سے صوبوں کی تشخیصی صلاحیت بہتر ہوگی، مضافاتی علاقوں میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھے گی اور کرونا وائرس اور وبائی امراض کی ٹیسٹنگ ہو سکے گی۔موبائل لیب سے ملیریا، انفلوئنزا اور ڈینگی کی تشخیص بھی ہو سکے گی۔ترجمان کے مطابق موبائل لیب کے ساتھ تربیت یافتہ عملہ بھی فراہم کیا گیا ہے، لیب کے عملے میں ایک ڈاکٹر اور 2مائیکرو بیالوجسٹ شامل ہیں۔
 موبائل لیبارٹری

مزید :

علاقائی -