مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 4نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں مزید4 نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے اونتی پورہ کے علاقے میں 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کونام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جعلی مقا بلے میں شہید کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے اونتی پورہ اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور خواتین کو ہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ اونتی پورہ کا محاصرہ جاری ہے۔دوسری جانب ضلع اسلام آباد میں بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا
3کشمیری شہید
 

مزید :

علاقائی -