آئی جی پولیس کا پاکپتن 3، سرگودھا میں 2بھائیوں کے قتل کا نوٹس،ملزم فوری گرفتار کرنیکا حکم

آئی جی پولیس کا پاکپتن 3، سرگودھا میں 2بھائیوں کے قتل کا نوٹس،ملزم فوری ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے پاکپتن میں فائرنگ سے تین بھائیوں جبکہ سرگودھا میں زمین کے تنازعہ پر دو بھائیوں کے قتل کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ترجمان پاکپتن پولیس نے بتایا کہ ملکہ ہانس کے گاؤں 72 ڈی میں کھوکھر برادری اور بلوچ برادری میں دیرینہ دشمنی اور مقدمہ بازی چل رہی تھی، مقتولین ارشاد، تنویر اور ممتاز پسران خضر حیات 72 ڈی سے پاکپتن آ رہے تھے کہ مخالفین نے پل جمال کوٹ پر تین بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کر دیا تھا۔دریں اثنائآئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو بھی مقتول دو بھائیوں کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم د یتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ 

آئی جی کا نوٹس

مزید :

علاقائی -