ریواز گارڈ ن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

 ریواز گارڈ ن پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چور گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کرائم رپورٹر)ساندہ تھانہ کی چوکی ریواز گارڈ ن پولیس نے ڈکیت و موٹرسائیکل چور گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ساندہ تھانہ کی چوکی ریواز گارڈن پولیس نے ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سرغنہ عبدالحلیم، شاہ ولی اور زمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول و گولیاں، 4چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے حالیہ متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔
چور گینگ

مزید :

علاقائی -