امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حسنین بہادر دریشک

 امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حسنین بہادر دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی و خوراک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ ابھی تو لانگ مارچ کی ابتداء ہے مگر امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور ان کے بیانات سے پریشانی عیاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان سے ایک ملاقات کے موقع پر کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہر جگہ سے عوام کی محبت ملنے کی وجہ سے رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں میں بے چینی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے اور وہ دیکھ رہے ہیں کہ ابھی گوجرانوالہ کے قریب پہنچنے ہیں مگر عوام کا سمندر ابھی سے عمران خان کو دل کھول کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ حسنین بہادر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے میں تاخیر کا سبب عوام کا پیار ہے اور یہی پیار امپورٹڈ حکومت کو بہا کر لے جائے گا۔