اکتوبر میں 171 بھکاری بچے تحویل میں لئے گئے

اکتوبر میں 171 بھکاری بچے تحویل میں لئے گئے

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے لاہور بھر میں ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔ اکتوبر کے مہینے میں 171 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔ تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 137لڑکے اور 34 لڑکیاں شامل جوکہ کیمپس پل، گلبرگ مین مارکیٹ، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، بھٹہ چوک، ڈیفنس، برکت مارکیٹ، کریم بلاک مارکیٹ، مون مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ اور دیگر علاقوں سے بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ 

انسداد گداگری مہم کے تحت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن لاہور سمیت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ضلعی دفاتر میں کئے جا رہے ہیں۔ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -