پی ڈی ایم لانگ مارچ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی، شہر یاراعوان

 پی ڈی ایم لانگ مارچ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی، شہر یاراعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہریار اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں تحریک انصاف کا لانگ مارچ دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ انہیں مارچ کی شرکاء کی تعداد شاید کمزوری کے باعث نظر نہیں آرہی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ابھی اسلام آباد داخل نہیں ہوا حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ اگر تحریک انصاف کے شرکاء کی تعداد دو سو یا دو ہزا ر ہے تو پھر یہ اسلام آباد میں اتنی پولیس نفری اور کنٹینر لگانے کی کیا ضرورت تھی۔ اتنے جتھے کے لئے تو اسلام آباد کی پویس بھی کافی تھی۔فضول میں حکومت نے کروڑوں روپے خرچ کر کے قوم کا پیسہ ضائع کیا ہے۔ اس کا حساب کون دے گا۔
نہوں نے مزید کہا کہ جب مارچ اسلام آباد داخل ہو گا تو حکومت کو اندازہ ہو گا کہ یہ چند ہزاروں یا سینکڑوں کا مارچ جتھے میں کیسے تبدیل ہو گیا۔ابھی قافلے آرہے ہیں پورا ملک اس وقت عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی جانب چل پڑا ہے جو حکومت گرانے کے لئے اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے کافی ہو گا۔