یو ایم ٹی کا 23واں کانوکیشن، 2572طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم 

  یو ایم ٹی کا 23واں کانوکیشن، 2572طلبہ میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم 

  

          لاہور (سٹی رپورٹر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)  کے زیر اہتمام 23ویں کانوکیشن 2022ء کا انعقاد جو ہر ٹاؤن کیمپس لاہور میں کیاگیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر مختلف شعبہ جات کے 2572 گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا۔ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے اپنے استقبالیہ خطاب میں معزز مہمانوں محمدصادق سنجرنی، چیئر مین سینیٹ آف پاکستان اورڈاکٹر گو ہر اعجاز،سرپرست اعلیٰ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (ایپٹما)، فیکلٹی، والدین، طلباء اور دیگر شرکاء کا شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ یوایم ٹی کے مختلف سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے یو ایم ٹی فیکلٹی، سٹاف اور طلباء کو مبارکباد پیش کی اور یو ایم ٹی کو پاکستان کی نمبر 1 نجی شعبہ کی یو نیورسٹی بنانے پر ان کے عزم اور لگن کو خوب سراہااور کہا کہ یو ایم ٹی اب دنیا کی 600 یو نیورسٹیوں میں شامل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر آصف نے طلباء کو انکی کاوشوں اور والدین کو انکی قربا نیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیئر مین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرا نی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مجھے پاکستان کی نمبر 1 نجی شعبے کی یو نیورسٹی کے تئیسو یں کا نوکیشن میں مستقبل کے لیڈز میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ جو بیج ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) نے بویا تھا آج اسکو بڑھتا اور ترقی کرتا دیکھ کر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ڈاکٹر گوہر اعجا زنے کہا کہ آج مجھے یو ایم ٹی کانوکیشن میں مستقبل کے لیڈرز سے خطاب کرتے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم حسن مراد اور ڈاکٹر احمد عمر مراد کی لگن اور وفاداری نے یو ایم ٹی کو بلندیوں پر لیجا کر پاکستان کی نمبر 1نجی یونیورٹی بنا نے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر گوہر نے ڈگری ہولڈر طلباء کو مبارکباد دی۔چیئرمین یو ایم ٹی / آئی ایل ایم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے فارغ التحصیل طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ز ندگی میں تعلیم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ معاشرتی بہبود میں اپنا اہم کردار بھی ادا کریں۔گریجوایٹس کو میڈلز اور ایوارڈز بھی دئیے گئے جن میں 1816 بیچلر، 185 ماسٹر، 537 ایم ایس/ایم فل اور 34 پی ایچ ڈی ہولڈرزکو  ڈگریاں دی گئیں۔اس کے علاوہ  32 پیٹرن گولڈ میڈلز،  36 ریکٹر سلور میڈلز،  3 ریکٹر اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈ گولڈ میڈلز،  4 سرٹیفکیٹس آف ایکسیلینس،  3 سرٹیفکیٹس آف میرٹ،  ایم ایس/ایم فل کے طلباء کے لئے 5 ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈز،  پی ایچ ڈی گریجویٹس کیلئے 2 ڈاکٹر حسن صہیب مراد میڈل ایوارڈز (گولڈ)بشمول 100000 روپے   نقد انعام،  ایم بی اے گریجویٹ کے لئے  1 خرم مراد میڈل ایوارڈ (گولڈ)  بشمول  100000 روپے نقد ا نعام،  بی بی اے گریجویٹ کیلئے 1مبارک ا نیسہ میڈل ایوارڈ بشمول 100000 روپے نقد ا نعام،  بی ایس ای ایل گریجویٹ کیلئے  2 ڈاکٹرمحمد احمد میڈل ایوارڈز بشمول 25000 روپے نقد ا نعام،  بی ایس ای ای گریجویٹ کیلئے 1فاسٹ ایکسلینس ایوارڈ بشمول 100000 روپے نقد انعا م اور 18 ریکٹر ایوارڈز برائے انوویشن اور آنٹرپرینیورشپ بھی اس موقع پر دئیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر  صدر یو ایم ٹی / آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے ڈی جی یو ایم ٹی عابد شیروانی کے ہمراہ چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرا نی اور ڈاکٹر گوہر اعجا ز کو سوینئرز پیش کیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -