نیپر کی ہدایت پر لیسکو کوارٹر میں آن لائن کچہری کا انعقاد

نیپر کی ہدایت پر لیسکو کوارٹر میں آن لائن کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق اور وزارت پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر نیپرا کی ہدایت پر نیپرا کے چیئر مین توصیف ایچ فاروقی کی زیرِصدارت زوم ایپ کے ذریعے آن لائن کھلی کچہری منعقد کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو چودھری محمد امین، ٹیکنیکل ڈائریکٹر فاضل مسعود، سی ایس  ڈی رائے محمد اصغر اورآپریشن ڈائریکٹر شاہد حیدر اور تمام ایس ایز بھی آن لائن موجود تھے۔ نیپرا کی جانب سے منعقد کی جانے والی آن لائن کھلی کچہری میں صارفین کی جانب سے لیسکو کے حوالے سے شکایات سنی گئیں۔ واضح رہے کہ نیپرا کی جانب سے آن لائن کھلی کچہری کا باقائدہ طور پرانعقاد کیا جاتا ہے جس میں صارفین ڈائریکٹ اپنی شکایات لیسکو اور دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے حوالے سے ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو پہنچا سکتے ہیں، جس کامقصد عوام کی شکایات وصول کرکے ان کا فی الفور ازالہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر لیسکو چیف نے یقین دہانی کروائی کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کو  فوری طور پر یقینی بنایا جائے گا۔صارفین نے نیپرا کی جانب سے کی گئی اس خصوصی کاوش کو بھرپور سراہا ہے۔