ملتان، ڈینگی حملے، نشتر ہسپتال میں مریضوں کا رش

ملتان، ڈینگی حملے، نشتر ہسپتال میں مریضوں کا رش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان کی غفلت کی وجہ سے ڈینگی کا مرض بدستور پھیل رہا ہے نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت ڈینگی کے مرض کے شبہ میں کل 61 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 30 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 31 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے ترجمان نشتر ہسپتال ملتان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 24 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے اور 20 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ یکم جنوری سے اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں کل تین ہزار(بقیہ نمبر18صفحہ7پر)

 سات سو 46 مریضوں کو لایا گیا ہے جنمیں سے 660 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے