پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہیں،گل محمد مرزا

    پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہیں،گل محمد مرزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے صدر گل محمد مرزا نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے دورہ چائنہ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی قیادت و اراکین وزیراعظم پاکستان کی چائنہ آمد پر زبردست خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی تعلقات کی تاریخ مضبوط اور قابل تعریف ہے۔ 
مشکلات بحران اور ہر کڑے وقت میں پاکستان اور چائنہ کے عوام اور حکومت نے ایک دوسرے کا ڈٹ کر ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کے غیور عوام چائنہ کے ساتھ تعلقات کو برادرانہ اور مخلصانہ رشتہ سمجھتے ہیں۔ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے عہدیدران و قیادت کی اولین کوشش ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین سماجی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط اور خوشگوار بناسکیں۔