ملتان، واسا نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، کمرشل ٹیمیں سرگرم

ملتان، واسا نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، کمرشل ٹیمیں سرگرم

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد نے تما م سرکل انچارجز کو واسا نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں انہو ں نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت کی ہے کہ تمام نادہندگان خصوصاًکمرشل ڈیفالٹرز کا گھیرا تنگ کیا جائے اور ان سے 100فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد اور عبدالمجید کی سربراہی میں شہر بھر کے تمام سرکل انچارج کی نگرانی میں سپیشل ڈسکنکشن ٹیمیں ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہیں گزشتہ روز شہر بھر میں 15 سرکل انچارج نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے بل ادا نہ (بقیہ نمبر19صفحہ7پر)

کرنے والے گھریلو اور کمرشل صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  77 کنکشنز منقطع کردیئے اس موقع پر نادہندگان کوڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ اپنے ذمہ واسابلوں کی مد میں واجبات کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -