جنر ل الیکشن سے ہی سیاسی بحران  کا خاتمہ ممکن، سید افتخارا لحسن گیلانی

جنر ل الیکشن سے ہی سیاسی بحران  کا خاتمہ ممکن، سید افتخارا لحسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اوچشریف (نمائندہ خصوصی)پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں میں شامل (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کرنے کے لیے عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرنے ہونگے اصل طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں موجودہ سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے انتخابات کا اعلان کرنا ضروری ہے،مذاکرات ہونے چائیں اس سے اچھی راہیں نکل آئیں گی،ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ملک آصف اعوان  کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا عمران خان کے ساتھ۔ کھڑے تھے کھڑے رہیں گے لانگ مارچ میں شرکت کریں گے اوچ شریف سے ہمارے قافلے اور ملک آصف اعوان کے قافلے ایک ساتھ روانہ ہونگے کارکنوں کی کثیر تعداد نوجوان تیار ہیں انشا اللہ اسلام آباد پہنچیں گے حکومت لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالیں پرامن لانگ مارچ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے حکومت سیکیورٹی فراہم کرے،ضلعی سینئر نائب صدر ملک آصف اعوان نے کہا قیادت کے احکامات پر لانگ مارچ کے لیے تیاریاں مکمل ہیں پر امن طریقے سے قافلے روانہ ہونگے حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہوتا نہ کہ رکاوٹ ڈالنا ہے،بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی وسجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے وفد کو شمس محل میں قیمتی نوادرات کی زیارت بھی کرائی