شاعر شہرت بخاری اور فرخندہ بخاری کی یاد میں خصوصی تقریب 

شاعر شہرت بخاری اور فرخندہ بخاری کی یاد میں خصوصی تقریب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انجمن ترقی پسند مصنفین نے ”کھوئے ہوؤں کی جستجو“ کے عنوان سے گزشتہ روز پاک ٹی ہاؤس میں ترقی پسند شاعر میاں بیوی شہرت بخاری اور فرخندہ بخاری کی یاد میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔صدارت اجوکا تھیٹر کے بانی شاہد محمود ندیم نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق گورنر سردار لطیف کھوسہ،چودھری منظوراحمد،خالد جاوید جان، عابدساقی،ڈاکٹرعلی جو بخاری اور سیدہ مقسومہ زہرا بخاری تھے۔اظہار خیال کرنے والوں میں طارق خورشید،امجد طفیل،مریم طاہرہ نقوی اور تنویراحمدخان کے نام شامل ہیں۔اشوکا تھیٹر کے گلوکار کنول کرسٹفر نے شہرت بخاری کا کلام ترنم سے پیش کیا۔نظامت جاوید آفتاب نے کی۔ تقریب میں ادیبوں، شاعروں، صحافیوں،وکیلوں اور سیاسی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آخر میں فرخندہ بخاری کا شعری مجموعہ ”خواب اور تعبیریں“ حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔