تحقیقات اسلامی واستنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی سمپوزیم 

 تحقیقات اسلامی واستنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی سمپوزیم 

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے ترکی اور پاکستان کے باہمی تعلقات پر ادارہ تحقیقات اسلامی اوراستنبول یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں اردو، ترکی، عربی اور انگریزی زبانوں میں مقالات پیش کئے گئے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی ادارہ زبان و ادبیات سے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے’ترکی اور ترک اردو نثر میں‘کے عنوان سے مقالہ پیش کیاجسے حاضرین نے خوب سراہا۔ 

انہوں نے افسانوی اور غیر افسانوی نثرکے تجزیے سے دکھایا کہ اردو میں ترکی اور ترکوں سے اخلاقی اور جمالیاتی معیارات کا اخذو استفادہ کیا گیا۔ مزید برآں پچھلی دو صدیوں کی بین الاقوامی سیاست کے سیاق میں بھی دونوں ملکوں کے تہذیبی اور ملی تعلقات کے مختلف پہلو اردو نثر میں جگہ پاتے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -