کوٹ لکھپت ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

    کوٹ لکھپت ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ایکسین کوٹ لکھپت ڈویڑن لیسکو بجلی چوروں کیخلاف متحرک گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد بجلی چور پکڑ لیے ہزاروں یونٹ چارج درجنوں بجلی چوروں کے خلاف الیکڑک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیے گئے  تفصیلات کے مطابق ایکسین کوٹ لکھپت ڈویژن انجینئر سمیم گوہر کے احکامات پر ایس ڈی او کاہنہ ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن ایس ڈی او نشتر کالونی کا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 75 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جو مختلف جدید طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث تھے۔ ڈی بل کی مد میں ہزاروں یونٹ چارج کیے گئے اور ففٹی پرسن بجلی چوروں سے ریکوری بھی کر لی گئی درجنوں کے خلاف الیکڑک ایکٹ کے تحت مقامی تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے گئے۔ ایکسین کوٹ لکھپت ڈویژن انجینئر سمیم گوہر کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے انکے خلاف بلا امتیاز کارؤائی جاری رہے گی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کر رہا ہوں۔