ڈیرہ غازیخان: ای خدمت مرکز میں سروس ڈیلیوری کووسعت دینے  کا فیصلہ، متعلقہ اداروں کو ٹاسک

 ڈیرہ غازیخان: ای خدمت مرکز میں سروس ڈیلیوری کووسعت دینے  کا فیصلہ، متعلقہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی ر پورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کے تحت صوبائی(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
 اور وفاقی محکموں کی 150 سے زائد سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔عمارتوں کے نقشے، پی ایل آر اے کی فرد ملکیت سمیت دیگر سروسز فراہم کرکے سہولیات میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ای خدمت مرکز میں افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردئیے ہیں۔انچارج مدثر سہرانی اور دیگر محکموں کے سربراہان نے بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ ای خدمت مرکز میں ڈومیسائل کی 24 شرائط ختم کرکے صرف چار تک محدود کرکے طریقہ کار آسان کردیا ہے اور افسران کو غیر ضروری اعتراضات سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ای خدمت مرکز سائلین کے بیٹھنے کیلئے باعزت جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ نظام سے جعلسازی کا خاتمہ ہوا ہے اور ای خدمت مرکز سے دفاتر میں بیٹھے مافیا کی اجارہ داری ختم ہوئی ہے۔ای خدمت مرکز میں پیدائش،نکاح،طلاق،اموات سمیت لوکل گورنمنٹ کی دیگر سروسز بھی فراہم ہیں۔ای خدمت مرکز کی سہولیات کا ہر ماہ جائزہ لیا جائیگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے تمام محکمے ای خدمت مرکز کیلئے ہرممکن تعاون کریں۔انچارج مدثر سہرانی نے بتایا کہ  ای خدمت مرکز میں احساس