ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ کیلئے کارروائیاں، 3 صنعتی یونٹ سیل

  ضلعی انتظامیہ انسداد سموگ کیلئے کارروائیاں، 3 صنعتی یونٹ سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے نمائندہ سے) ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری،3یونٹ کو سیل اور ایک انڈسٹریل یونٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔گزشتہ روز تحصیل شالیمار کے علاقے مومن پورہ، سلطان محمود روڈ، دربار بودے شاہ محمود بوٹی، رشید پورہ، رنگ روڈ، ٹرکی روڈ پر 18 انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کی گئی۔3یونٹ کو سیل جبکہ ایک انڈسٹریل یونٹ کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔3یونٹس کے مالکان کو جرمانے بھی عائد کئے گئے،ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ایم ایس شوکت سٹیل ری رولنگ ملز کو ایک  لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،ایم ایس ملک ربڑ شیٹ فیکٹری کو 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا،ایم ایس ناصر سٹیل ری رولنگ مل کے مالک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری رہیں گی،ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے انڈسٹریل یونٹس کو سیل کیا جا رہا ہے۔