کوٹ ادو، 20گھنٹے سے بجلی پول میں پھنسا پالتو بندر ریسکیو

    کوٹ ادو، 20گھنٹے سے بجلی پول میں پھنسا پالتو بندر ریسکیو

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے نزدیک کنڈا سٹاپ کے مقام پر خانہ بدوش خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں جنھوں نے ذریعہ معاش کے لئے قیمتی بندر پال رکھا ھے اور گلی محلوں میں (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 بندر کا تماشا دیکھا کر اپنی روزی کرتے ہیں گذشتہ سے پیوستہ روز خانہ بدوشوں کا قیمتی پالتو بندر نزدیک سے گذرنے والے واپڈا کے ہاء ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے پر چڑھ گیا اور پول میں پھنس کر رہ گیا جس سے خانہ بدوش شدید پریشان ہو گئے کیونکہ واپڈا کی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول سے بندر کو نیچے اتارنا انتہائی مشکل اور ان کے بس سے باہر تھا تقریبا 20گھنٹے بندر بھوکا پیاسا بجلی کے پول میں پھنسا رہا خانہ بدوشوں کے دوہائی دینے پر پہر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122کوٹ ادو کو اطلاع دی ریسکیو انچارج عابد سلطان اپنی ٹیم کے ھمراہ موقع پر پہنچ گئے اور واپڈا حکام سے رابطہ کیا ریسکیو ٹیم نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے ریسکیو اپریشن کا آغاز کیا اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے بندر کو ہاء ٹرانسمیشن لائن کے پول سے بحفاظت اتار کر مالک کے سپرد کر دیا جس پر خانہ بدوش خوشی سے نہال ھوگئے اس موقع پر بندر کے مالک نے کہا کہ ھمارا پالتو بندر انتہائی قیمتی ھے اور ھماری روزی کا ذریعہ ہے ھمارا ذریعہ معاش بندر سے وابستہ ہے جبکہ اہل علاقہ نے ریسکیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -