واپڈا ہائیڈرو یونین کا مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ

واپڈا ہائیڈرو یونین کا مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)واپڈا کے سینکڑوں ملازمین نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرزیونین سی بی اے کے زیراہتمام مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرہ گیا۔مزدور رہنما خورشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی صارفین سے پانچ متفرق ٹیکس ودیگر قومی اداروں کے واجبات وصول کرنے کی ذمہ داری ختم کرائے تاکہ صارفین پر مہنگی بجلی کا بھاری بوجھ ختم ہو، واپڈا میں چھ سال سے بھرتیاں نہ ہونے کی بنا پر اس سال48 لائن سٹاف کرنٹ لگنے سے شہید ہوچکے ہیں۔ حکومت واپڈا میں خالی جگہوں پر بھرتیاں کرکے لائن سٹاف کی کمی کا بحران حل کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی تمام سیاسی اور محب الوطن جماعتیں ملک میں غریب عوام اور محنت کشوں کو غربت، مہنگائی اورعام بے روزگاریاور غیر ملکی قرضوں کے ختم کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ قبل ازیں اجلاس سے حاجی محمد یونس، اْسامہ طارق، رانا عبدالشکور،مظفر متین، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان، حاجی لیاقت علی، ملک زاہد، لیاقت علی گجر،رانا شہباز احمد،نوید عاشق ڈوگر، نوربٹ، رانا شفیق ودیگر یونین نمائندوں نے خطاب کیا۔