ضلع کونسل ملتان، چیف آفیسر، ایپکا یونین میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

ضلع کونسل ملتان، چیف آفیسر، ایپکا یونین میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں چیف آفیسر رانا محبوب(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
 عالم اور اپیکا یونین کے مابین مذاکرات کامیاب ھونے کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی ھے واضح رھے ضلع کونسل ملتان کے ملازمین رانا محبوب عالم کی بطور چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان کی تعیناتی کے خلاف کیمپ لگا گزشتہ روز دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی تاہم چیف آفیسر رانا محبوب عالم خود ہڑتالی کیمپ میں آگیے اور آنیدہ. کی یقین دہانی اور سابقہ رویے ہر معذرت کی جس پر اپیکا یونین رہنماوں حاجی شفیع لینڈ آفیسر ضلع کونسل ملتان امیتاز چٹھہ ملک سجاد راں رانا لیاقت عامر بھٹی اور دیگر کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے رانا محبوب عالم نے اعجاز بھٹہ سے گلے ملے آنیدہ ملازمین کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر امتیاز چٹھہ نے ملازمین کی جانب سے چیف آفیسر رانا محبوب عالم سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ضلع کونسل ملتان کی ترقی میں مکمل تعاون کا اعلان کیا اس کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی اور چیف آفیسر کو گلدستہ پیش کیا گیا.