ایل ڈی اے کے 12رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

ایل ڈی اے کے 12رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی

  

لاہور(اپنے نمائندہ سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے نیلام عام میں سبزہ زار،اقبال ٹاؤن،جوبلی ٹاؤن اور تاج پورہ سکیموں میں واقع12 رہائشی وکمرشل پلاٹس اورجوبلی ٹاؤن میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق ِ کرایہ داری نیلام کر دیئے گئے۔شہریوں کی جانب سے اوپن بولی میں شفاف انداز میں نیلامی کا عمل مکمل ہوا۔نیلام عام میں 12رہائشی و کمرشل پلاٹ24 کروڑ72لاکھ 53ہزار649 روپے میں نیلام کیے گئے۔ جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر80/1سوک سنٹر میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق ِ کرایہ داری ایک کروڑ55لاکھ روپے میں نیلام کیے گئے۔پلاٹ نمبر13 سبزی منڈی اقبال ٹاؤن (کمرشل) ایک کروڑ59لاکھ 69ہزار 850روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر10سوک سنٹر،سبزہ زار (کمرشل)تین کروڑ39لاکھ75ہزار 732روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر256/Aبلاک اے تاج پورہ سکیم (کمرشل)16لاکھ ایک ہزار777روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر281، بی بلاک اے تاج پورہ(کمرشل)16لاکھ 50ہزار 488روپے میں نیلام کیا گیا۔پلاٹ نمبر730،  بلاک سی،جوبلی ٹاؤن (رہائشی)60لاکھ چھ ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر743کارنر،بلاک سی جوبلی ٹاؤن (رہائشی) 96لاکھ 94ہزارچار سو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر335 کارنر،بلاک ایف، جوبلی ٹاؤن (رہائشی)ایک کروڑ سات لاکھ60ہزار600روپے میں نیلام کیاگیا۔ پلاٹ نمبر359کارنر،بلاک ایف، جوبلی ٹاؤن (رہائشی)ایک کروڑ آٹھ لاکھ پچاس ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر539کارنر،بلاک بی، جوبلی ٹاؤن (رہائشی)ایک کروڑ 38لاکھ 85ہزار دوسو روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر56کارنر،سوک سنٹر، جوبلی ٹاؤن (کمرشل)چھے کروڑ 10لاکھ 27ہزار دوسو روپے میں نیلام کیا گیا۔

 اورپلاٹ نمبر76،سوک سنٹر، جوبلی ٹاؤن (کمرشل)چھے کروڑ63لاکھ 32ہزار چارسوروپے میں نیلام کیا گیا۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ)، ڈائریکٹرڈی جی ہیڈکوارٹرز‘ڈائریکٹرز ہاؤسنگ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔نیلام عام کی شرائط موقع پر پڑھ کر سنائی گئیں۔  نیلامی میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -