حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، افتخار نذیر 

حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، افتخار نذیر 

  

 ٹھٹھہ صادق آباد(نامہ نگار)- 1800 ارب کا کسان پیکیج (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کسان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم ملک بھر کے کسانوں کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے ان کی قیادت میں وفاقی حکومت پنجاب بھرپور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے،موجودہ حکومت ملکی کسانوں کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ 212 ارب روپے کا کسان پیکج دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطا الرحمن، ضلعی صدر مسلم لیگ ن خانیوال چوہدری ضیا الرحمن نے کیا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے 1800 ارب کا بڑا کسان ریلیف پیکج دیکر پریشان حال کروڑوں کسانوں کے دل جیت لیے ہیں، بجلی کھاد بیج سمیت دیگر معاملات میں سبسڈی ملنے سے کسانوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا، ہم وزیراعظم میاں شہباز شریف جے اس کسان فوست اقدام کو سراہتے ہوئیاس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،

مزید :

ملتان صفحہ آخر -