بوریوالا، مریدنی سے بداخلاقی، پیر کی ضمانت خارج، ملزم احاطہ عدالت سے فرار

بوریوالا، مریدنی سے بداخلاقی، پیر کی ضمانت خارج، ملزم احاطہ عدالت سے فرار

  

بورے والا(تحصیل رپورٹر)دم کروانے آئی مریدنی کو  بداخلاقی کا نشانہ بنانے والا ملزم پیر ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا،ایڈیشنل سیشن جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)

 قبل از گرفتاری خارج کردی،تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نواحی گاوں 50/ کے بی کی رہائشی بے اولاد خاتون نذیراں بی بی مقامی بااثر پیر آفتاب کے آستانہ نلکا فریدی شریف پر دم کروانے اور اولاد کے لئے تعویذ لینے گئی جہاں پیر نے اسے ملحقہ کمرے میں لے جاکر زبردستی اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا تھا جسکا مقدمہ تھانہ فتح شاہ پولیس نے درج کرلیا تھا ملزم آفتاب نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جسکی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران متاثرہ خاتون کے وکلا چوہدری مختار احمد جٹ اور مہر طاہر امجد نے اپنے دلائل دیئے جنکی روشنی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک امان اللہ نے پیر کی ضمانت خارج کردی ضمانت خارج ہوتے ہی ملزم پولیس کو چکمہ دے کر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا#

مزید :

ملتان صفحہ آخر -