مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ  کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا 

  مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ  کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا 

  

کاہنہ(نامہ نگار) مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج 3 نومبر کو منعقد ہوگا جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ تقریب شام 7 بجے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ملحق مراکز کے سربراہان کے علاؤہ مجلس شوریٰ کے اراکین بھی شامل ہونگے،نیز نئے الحاق کرنیوالے مدارس اور پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ مجمع المدارس پاکستان میں مدارس دینیہ کی ترقی اور تکامل کا زینہ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح جامعہ عروۃ الوثقی تعلیم، تربیت، نظم اور وحدتِ امت کے لئے اپنا مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -