لیہ، تھل جیپ ریلی میلہ، ڈپٹی کمشنر متحرک، چوبارہ میں انتظامات کا جائزہ

لیہ، تھل جیپ ریلی میلہ، ڈپٹی کمشنر متحرک، چوبارہ میں انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لیہ، چوک اعظم(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی (بقیہ نمبر23صفحہ7پر)
نے کہاہے کہ ساتویں تھل جیپ ریلی اورلیہ تھل میلہ میں عوام کو فول پروف سیکورٹی اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اشیاء خورد نوش کے لیے معیاری فوڈ سٹریٹ قائم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بات مڈپوائنٹ تحصیل چوبارہ میں انتظامات کے جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔اس موقع اے ڈی سی آر اشفاق سیال،اسسٹنٹ کمشنر محمدانورہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تھل جیپ ریلی و تھل میلہ عوام کو تفریح فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے حکومت پنجاب کھیل و ثقافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں اور تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی و تھل میلہ کا انعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی ہیں۔ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی نے کہا عوام کی تفریح طبع کے لیے لیہ تھل میلہ میں مختلف ثقافتی پہلووں کو اجاگرکیا جائیگااور پنجاب کی روایتی کھیلوں نیزہ بازی،کبڈی اور والی بال کے مقابلے منعقدکرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ لیہ تھل میلہ میں عوام کو پینے کے صاف پانی،واش روم،سایہ دار جگہ اور اشیاء خورد نوش کے لیے معیاری فوڈ سٹریٹ قائم کی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر امتیا زاحمدکھچی نے اس موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا اور جلداز جلد تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔