کبیروالا، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج، کارروائی کامطالبہ

کبیروالا، ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لوٹ مار، شہریوں کا احتجاج، کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بارہ میل(نامہ نگار) ٹریفک پولیس کبیروالا کے ملازمین نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے اور عوام کو ناجائز تنگ کرکے رشوت وصول کر لیتے ہیں،ٹریفک پولیس کبیروالا(بقیہ نمبر22صفحہ7پر)
 کے کرپٹ ملازمین جن کی کرپشن کی تعریفیں پورے ضلع خانیوال میں ہیں کبیروالا کے مختلف چوکوں،چوراہوں پر ناکہ بندی کے دوران عوام کو ناجائز تنگ کرکے رشوت وصول کررہے ہیں،ان کی کرپشن بارے گذشتہ روز نیوز پیپروں میں بھی شائع ہوا لیکن پھر بھی باز نہیں آ سکے بلکہ یہ بڑھکیں مارتے ہیں کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہم کرپشن کا برابر کا حصہ افسران بالا تک پہنچاتے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،سٹی گیٹ کبیروالا اور پرانا اڈا پر ناکہ بندی کے دوران بارہ میل کے رہائشی منور اور اقبال سے ملازمین نے ایک ہزار بٹور لیا اور ساتھ دھمکی بھی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو دوبارہ آپ کی گاڑی تھانے بند کر دیں گے،عوامی و سماجی حلقوں شیخ ایاز،رمضان،ارشد،ظفر،طاہر حسین و دیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کرپٹ ٹریفک پولیس ملازمین کو کبیروالا سے تبدیل کیا جائے۔بارہ میل(نامہ نگار)فوٹو سیٹ ساتھ موجود ہیں یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سبسڈی کے حصول کو مزید آسان اور شفاف بنا رہا ہے زون منیجر ملتان طاہر تگہ، یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن سبسڈی کے حصول کو مزید آسان اور شفا بنا رہا ہے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے زونل منیجر ملتان محمد طاہر نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن ملک بھر میں عوام کی سہولت کے لیے بنیادی اشیائے ضروریہ پر سبسڈی فراہم کر رہا ہے ان اشیائے ضروریہ میں آٹا گھی چینی دالیں اور چاول شامل ہیں یکم نومبر سے یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن یوٹیلٹی سٹورز پر آنے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل سے 5566 پر ایس ایم ایس میسج کریں گے ان کو خریداری کے لیے ون ٹائم پاس ورڈ او ٹی پی مہیا کیا جائے گا اور کسی بھی یوٹیلٹی سٹور میں وہ ٹائم پاس ورڈ او ٹی پی اور شناختی کارڈ دکھانے پر صارفین سبسڈائز اشیا کی خریداری کر سکیں گے اس نئے نظام سے صارفین کو یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیا کی خریداری میں سہولت ہوگی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ نہایت ہی شفاف انداز میں ان کو مخصوص اشیا آٹا گھی چینی دال چاول پر سبسڈی دی جائے گی تاکہ سبسڈی کے لیے اہل اور مستحق افراد کی حق تلفی نہ ہو زونل منیجر کے ساتھ ریجنل منیجر خانیوال سید مرتضی حسین ہاشمی اور فوکل پرسن چوہدری محمد ضیاالحق انجم بھی ساتھ تھے۔بارہ میل(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول جودھ پور کے مین گیٹ کے سامنے جمع ہونے والے گندے پانی کے نالے کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،محکمہ تعلیم کے افسران نے چپ سادھ لی،تعفن زدہ ماحول میں طالبات تعلیم حاصل کرنے لگیں،طالبات مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ،اگر گندے نالے کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم اپنی بچیاں سکول نہیں بھیجیں گے،والدین،محکمہ تعلیم کے افسران سیوریج مسئلہ حل کریں،اہلیان علاقہ۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ جودھ پور میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کی مین دیوار کے ساتھ گندے پانی کے نالے مین پانی جمع ہے جس کی وجہ سے طالبات تعفن زدہ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،طالبات مختلف مہلک امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے،محکمہ تعلیم خانیوال کے افسران نے بھی چپ سادھ رکھی ہے حالانکہ ان کے پاس کروڑوں روپے کا فنڈز موجود ہوتا ہے،والدین نے میڈیا کو بتایا کہ اگر محکمہ تعلیم نے سیوریج کے گندے پانی کا مسئلہ حل نہ کیا تو ہم سکول میں اپنی بچیاں نہیں بھیجیں گے،اہلیان علاقہ نے اپنے موقف میں کہا کہ گندے پانی کے نالے کی وجہ سے ایک تو سکول میں بدبودار ماحول بنا ہوا دوسرا اس نالے کی وجہ سے سکول میں مین دیوار سیم زدہ ہو گئی ہے وہ بھی گر جائے گی،محکمہ تعلیم کو چاہیے کہ سیوریج کا مسئلہ حل کریں ورنہ ہم محکمہ تعلیم کے افسران کے خلاف اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔ محمد حسین بھٹہ(نامہ نگار)بارہ میل