عمران خان کی تقریریں انتہائی بچگانہ،مخدوم احمد محمود

عمران خان کی تقریریں انتہائی بچگانہ،مخدوم احمد محمود

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ دنیا میں ایٹمی طاقت رکھنے والا پاکستان آٹھ رکنی نیوکلیئر کلب کا ممبر اور پوری دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے ھمارا ہر اقدام ذمہ داری اور بردباری کا تقاضا کرتا ہے عمران خان کا لانگ مارچ اور جلسوں کی تقریریں انتہائی غیر زمرہ دارانہ اور بچگانہ ہے جو دنیا بھر میں جگ ہسائی کا باعث بن رہا ہے  یہ کیسی حقیقی ازادی اور  جہاد ہے جس میں فوج اور پاکستانی(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 اداروں کو برا بھلا کہا جا رہا ہے جس سے ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے عمران خان کی سوچ باتیں اور اقدامات انتہائی بچگانہ اور غیر ذمہ دارانہ اور ملک دشمنی کے مترادف ہے جمال دین والی میں پارٹی راہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے پاکستان معاشی طور پر کمزور ھوا آج جب دوبارہ ملک ترقی کی پٹری پر چڑھ چکا ہے چائنہ اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے سفارتی تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں  تو عمران خان ایک بار پھر اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے ہاتھوں ملک کی تقدیر سے کھیل رہا ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -