ٹیٹرا پاک کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کو 22 ملین روپے کا عطیہ 

ٹیٹرا پاک کی جانب سے ہلال احمر پاکستان کو 22 ملین روپے کا عطیہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( پ ر) پاکستان میں حالیہ سیلاب نے تاریخی تباہی اور جانوں، اثاثوں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ لاکھوں لوگ اب بھی عارضی پناہ گاہوں میں  ہیں۔ اگرچہ بحران کے بعد بحالی اور تعمیر نو یقیناً ایک چیلنج اور مشکل کام ہے لیکن یہ جان کر یقین پختہ ہوتا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز ملک بھر میں ریلیف اور بحالی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔اس کار خیر میں ٹیٹرا پاک پاکستان نے بھی مدادی سرگرمیوں میں اپنا بھر پور حصہ ڈالنے کے لئے ہلال احمر پاکستان کو 22 ملین روپے کی رقم عطیہ کی ہے اس حوالے سے ہلال احمر پاکستان کے نیشنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹیٹرا پاک پاکستان کے فنانس ڈائریکٹر مصباح برنی نے ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کو امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کو درپیش موجودہ چیلنجز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے اور امدادی کوششوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مصباح حسن برنی نے اس امداد کو ٹیٹرا پاک کی جانب سے متاثرہ آبادی کے تحفظ کے لیے ایک کوشش قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی خدمات اور اقدامات قابل رشک ہیں۔ اس موقع پر ہلال احمر کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا  ہلال احمر پہلے روز سے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے فیلڈ میں ہے۔ ہم ٹیٹرا پاک پاکستان کی جانب سے فراخدلانہ  امداد کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

کامرس -