مہنگائی اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں 

مہنگائی اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک کے شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 26.6  فیصد اور دیہی علاقوں میں 30 فیصد تک جا پہنچی ہے۔موجودہ حکومت نہ صرف مہنگائی میں کمی کے عہد و پیمان کے ساتھ برسر اقتدار آئی تھی بلکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں مہنگائی کا تخمینہ 11فیصد لگایا گیا تھا جو اب دو گناہ سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کے لیے جہاں مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح سخت اذیت کا باعث بنی ہوئی ہے وہاں یوٹیلیٹی سٹورز سے سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے کوڈ حاصل کرنے کے نئے نظام کی وجہ سے رعایتی نرخوں پر دستیاب اشیاء کی خریداری مزید مشکل بنا دی گئی ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں نہ صرف ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کریں بلکہ یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کو بھی آسان بنائیں، یوٹیلیٹی سٹوروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ  زیادہ بڑی تعداد میں لوگ ان سے استفادہ کر سکیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -